HAR KHABAR

دھاندلی ہوئی توایسا طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہوگا، ن لیگی امیدواروں کو دھمکایا ڈرایا اور تحریک انصاف میں شمولیت پر مجبور کیا جارہاہے، نواز شریف

لندن(رپورٹ ۔۔۔ منور بھٹی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگردھاندلی ہوئی توطوفان اٹھے گا،جس کوسنبھالنا مشکل ہوگا،نگراں وزیراعظم اورچیف الیکشن کمشنرامیدواروں کو دھمکیوں کا نوٹس لیں، ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے، ہمارے نمائندوں کی تذلیل کی جارہی ہے اور ان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے مجبور کیا گیا ہے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے امیدواروں کے ٹکٹ واپس کرائے جا رہے ہیں ، ہمارے امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئی ہیں اوران کی فیملیز کو دھمکیاں دی گئیں ، تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی طرف ہے، جیت کس کا نشان ہے عوام بہتر جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کیلئے مجبور کیا گیا ہے ،نگراں وزیراعظم اورچیف الیکشن کمشنرامیدواروں کو دھمکیوں کا نوٹس لیں، ہمارے نمائندوں کی تذلیل کی جارہی ہے، رانا اقبال سراج کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور ان کو تھپڑ مارے گئے۔نوازشریف نے کہا کہ اگردھاندلی ہوئی توطوفان اٹھے گا،جس کوسنبھالنا مشکل ہوگا، تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ کی طرف ہے، ہم نے غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، ایسے اقدامات ملک کیلئے نقصان دہ ہوں گے، ہمارے انتخابی امیدوار کو بلا کر ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget