HAR KHABAR

فرشتے نہیں ، غلطیاں ہوسکتیں ہیں، اصل مقابلہ ن لیگ سے ہے، کامیابی کیلئے جہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑی کرینگے، عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز 6 رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو شکست دینے کے لیے جہاں ضروری ہوا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’ہم فرشتے نہیں انسان ہیں غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت خانم پر حملہ کرتے ہیں یا میری ذاتی زندگی پر‘۔عمران خان نے کہا کہ اس بار ان کی ہر حکمت عملی انتخابات جیتنے کی ہے اور ان کا مقابلہ اسٹیٹس کو کی جماعتوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کو کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ ہے اور اصل مقابلہ ن لیگ سے ہی ہے، دوسری جماعت پیپلز پارٹی ہے لیکن وہ اندرون سندھ تک محدود ہوگئی ہے، اس بار انہیں کراچی میں بھی مشکل ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ کو شکست دینے کے لیے ہر طریقہ اپنائیں گے، اگر ہمیں لگا کہ کسی حلقے میں ہمارا امیدوار کمزور ہے لیکن کوئی ن لیگ کا مخالف تگڑا ہے اور ن لیگ کے امیدوار کو شکست دے سکتا ہے تو ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے بھی شریف برادران ہیں، یہ لوگ ہمیشہ سے ایسا ہی کرتے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں میچ میں ن لیگ کو ہرانا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں تاہم 60 فیصد لوگ پی ٹی آئی کے اپنے ہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آا ¿ئی نے کہا کہ ’الیکشن جیتنے کے لیے اسٹریٹجی بنادی ہے، امیدواروں کو ٹکٹ دینے سے قبل کرائے گئے مقبولیت کے 95 فیصد سروے درست ثابت ہوئے، ہمارا منشور تیارہے 3 سے 5 جولائی کے درمیان جاری کردیں گے۔مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں۔عمران خان نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ایک بار جب پی ٹی آئی حکومت میں آجائے گی تو یہ گروپنگ ختم ہوجائے گی۔سربراہ تحریک انصاف نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کریں گے۔مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کا عمل کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔قومی فضائی ایئر لائن پی آئی اے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget