کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز 6رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہےکہ جب میں نے کہا تھا کہ لاہور کو پیرس بناو ¿ں گا تو مذاق اڑایا گیا تھا لیکن اب کہتا ہوں کہ کراچی کو ساو ¿تھ ایشیا کا پیرس بناو ¿ں گا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف الیکشن مہم کےا?غاز کے لیے چارٹر طیارے سے کراچی پہنچے جہاں پارٹی رہنما رانا مشہود اور سلیم ضیاءسمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کراچی میں دو روز قیام کریں گے۔شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا ا?غاز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) سے کیا جہاں انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان کو دو چیلنجز تھے، سب سے بڑا چیلنج لوڈ شیڈنگ تھا، توانائی بحران کےباعث برآمدات کونقصان پہنچ رہاتھا لیکن ہم نے 5 سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی اور آج ہم لوڈشیدنگ فری ہوچکے ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ جس طرح بجلی کا بحران حل کیا کراچی میں پانی کا بحران بھی ایسے حل ہونا چاہیے، کراچی کو ٹینکر مافیا سے نجات دلانا ہوگی، تین سال میں شہر کے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی ہوگا، 6 ماہ میں شہر میں کوڑے اور غلاظت کے ڈھیر ختم کرنے ہیں، کراچی کو ایشیا کا نہیں بلکہ ساری دنیا کا مثالی شہر ہونا چاہیے۔(ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ کوئی بلند وبانگ دعوےکرنے نہیں آیا، کراچی کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس دلوانے میں اپنا کردار ادا کرینگے، کراچی کے لیے صوبائی فنڈز پر انحصار نہ کیا جائے، صوبائی حکومت کےساتھ وفاقی حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہیائ کرنا اولین ذمہ داری ہے، جو لاہور میں میٹرو بس بنی پہلے کراچی میں بننی چاہیے تھی، شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ، پانی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کریں گے کیونکہ اچھے روڈ اور انفرا اسٹرکچر نہیں بنائیں گے تو شہر جام ہو جائے گا، یہ ویڑن (ن) لیگ کا کراچی کے لیے ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کھٹائی میں پڑ گیا، کالاباغ قومی وحدت کو نقصان پہنچاکر نہیں بنایا جاسکتا، ہمیں بھاشا ڈیم کو ترجیح دینا ہوگی، ہم نے 20 سال ضائع کردیئے، یہاں کوئی پوائنٹ اسکورننگ نہیں کررہا اس حمام میں سب ننگے ہیں کیونکہ کسی نے کام نہیں کرنا تھا، سب بہانے ڈھونڈتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھاشا ڈیم پر توجہ دینا ہوگی، ڈیم کی زمین ڈھونڈی جاچکی ہے اور اس پر 100 ارب کی سرمایہ کردی، پانچ سال میں اس ڈیم کا مکمل ہونا مشکل ہے لیکن اللہ نے موقع دیا تو پانچ سال میں بھاشا ڈیم کو 80 فیصد تک مکمل کردیں گے، اس سے 4 ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔شہبازشریف نے بھارت سے معاشی جنگ جیتنے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں عسکری لڑائی میں شکست نہیں دے سکتا لیکن اب ہمیں اس سے معاشی جنگ لڑنا ہے، بھارت سے ٹائٹل واپس لانا ہے۔بعد ازاں شہبازشریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ جب میں نے کہا تھا کہ لاہور کو پیرس بناو ¿ں گا تو مزاق اڑایا گیا تھا، اب کہتا ہوں کہ کراچی کو ساو ¿تھ ایشیا کا پیرس بناو ¿ں گا اور جو وعدہ کرتا ہوں وہ پورا کرتا ہوں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ آج کتاب میں لکھا ہے کہ ہم کسی سے پیچھے نہ رہیں گے، ہم صحیع معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے، وعدہ کررہا ہوں کہ کراچی کو ساو ¿تھ ایشیا کا خوبصورت شہر بنائیں گے۔(ن) لیگ کے صدر آج شام اپنے حلقے این اے 249 کا دورہ کریں گے اور بلدیہ ٹاو ¿ن میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وہ منگل کو لیاری اور ضلع ملیر کا بھی دورہ کریں گے۔کراچی آمد سے قبل اپنے ایک بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم قائد اعظم کے شہر سے شروع کررہا ہوں، ہمیشہ سے کراچی آنا عزت اور خوشی کا باعث رہا ہے، یہ شہر ہر کمیونٹی اور صوبے کے لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کراچی کے عوام کا جوش و جذبہ ہمیشہ سے مجھے متاثر کرتاہے، چاہتا ہوں میں اس شہر کی آواز سنوں اور س کی آواز بنوں۔دوسری جانب گزشتہ روز قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے فی الحال ان کے لیے الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔
Post a Comment