HAR KHABAR

صوبائی نگران وزیر محنت و انسانی وسائل میاں نعمان کبیر کا فیصل آباد میں فکیٹری میں آتشزدگی کے واقع کا نوٹس۔ حفاظتی قوانین موثر بنانے کا حکم

لاہور ( نیوز 6 رپورٹ ) نگران صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل میاں نعمان کبیر کا گلستان کالو نی فیصل آباد میں واقع فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ صوبائی وزیر نے ڈی سی فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی وزیرمیاں نعمان کبیر  کی محکمہ لیبر کو فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے موجود قوانین کو موثر بنانے کی ہدایات۔صوبائی وزیر کی حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا۔تفصیلات کے مطابق قمبر نگران صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل میں عنوان کبیر نے فیصل آباد میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ نگران صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل محکمہ لیبر کو فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے موجود قوانین کو موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میاں نعمان کبیر کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بس ہوسٹس اور دیگر خواتین سٹاف کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی تشکیل دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بس اڈوں پر خواتین ہوسٹس کی حفاظت کیلئے جامع اقدامات کرئے ۔ بس اڈوں پر خواتین ہوسٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ حکومت خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں مکمل تحفظ کا ماحول فراہم کرئے گی۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget