HAR KHABAR

شوہر کو ٹکٹ کیوں دیا ؟ خاتون نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دے دیا

لاہور(رپورٹ ۔۔منور بھٹی) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 14میں ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈ جسمنٹ کر لی۔۔پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کے رہنما راجہ بشارت کو ٹکٹ جاری کر دیا جس کے بعد راجہ بشارت اب "ٹریکٹر " چلانے کے بعد "بلا" گھمائیں گے۔راجہ بشارت ق لیگ کے سابق صوبائی وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں۔راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن بلے کے نشان پر لڑیں گے تاہم وہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے۔جب کہ سابق ایم پی اے سیمل کامران نے پی پی 14 سے راجہ بشارت کو ٹکٹ جاری کرنے پر عمران خا کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا ہے۔سیمل کامران کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ایک امیدوار بھی پی پی 14سے کھڑا کرنے کے لیے نہیں ہے۔سیمل کامران کہنا ہے کہ عمران خان نے غلط شخص کو ٹکٹ دیا ہے۔راجہ بشارت پر کئی مقدمات درج ہیں۔سیمل کامران کا کہنا ہے کہ وہ راجہ بشارت کی زوجہ محترمہ ہیں لیکن راجہ بشارت کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔تحریک انصاف صرف حکومت میں آنے کے لیے ق لیگ جیسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے۔یاد رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے بعد پنجاب اور سندھ میں کمزور انتخابی حلقوں میں اتحادی جماعتوں کے مضبوط امیدواروں کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے۔ تحریک انصاف نے ق لیگ،متحدہ وحدت المسلمین، ضیائ لیگ، عوامی لیگ اورگرینڈڈیموکریٹک الائنس سے اتحادکرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کواس بات کا یقین ہے کہ ان کی اتحادی جماعتوں کے 15سے زائد امیدواراپنے اپنے حلقوں میں آسانی کے ساتھ الیکشن جیت جائیں گے۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ان حلقوں میں اپنے کارکنان کواتحادی جماعتوں کے امیدواروں کی سپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق ، متحدہ مجلس المسلمین( ایم ڈبلیو ایم )، گرینڈڈیموکریٹک الائنس،عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ ضیا ئ کے ساتھ اتحاد کرکے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔۔۔تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیساتھ این اے60اور 62میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔جبکہسندھ میں پیرپگاڑا کے گرینڈڈیموکریٹک الائنس سے 10سے زائد نشستوں پر اتحاد کرلیا ہے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget