HAR KHABAR

اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل

ہنزہ( نیوز 6 رپورٹ) پاک آرمی نے اُلتر پیک میں پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا جب کہ ایک کی لاش بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت روانہ کردی گئی۔اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق گزشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آکر غیرملکی کوہ پیما اُلتر پیک پر 5900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے اور انہوں نے امداد مانگی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرتے ہوئے انہیں گلگت منتقل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کا مزید کہنا ہے کہ برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے آسٹرین کوہ پیما کی لاش بھی گلگت روانہ کی گئی ہے


Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget