لاہور(نیوز 6رپورٹ)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن
نے ایف بی آر کی جانب سے سٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 10فیصد سے بڑھا کر 13فیصد کرنے اور جنرل سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا سٹیل سے تیار ہونے والی اشیاءمہنگی ہونگی جس سے عوام براہ راست متاثر ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ سے اسٹیل مہنگاہونے سے گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا تعمیراتی میٹریل مہنگا اور ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ وسیم حسن نے کہا کہ سٹیل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ سے سٹیل مہنگا ہونے سے گھروں کی تعمیر مہنگی ہونے سے سفید پوش عوام متاثر ہوگی ۔اور ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں بھی کئی گنااضافہ سے حکومتی اخراجات بڑھیں گے اس لیے اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
Post a Comment