HAR KHABAR

اس وقت انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہوں نہ سیاست کے بارے میں، مریم نواز

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز 6رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نہ انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہیں اور نہ ہی سیاست کے بارے میں۔لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ زندگی میں کچھ وقت ایسا آتا ہے کہ سب کچھ چھوڑنا پڑتاہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کچھ رشتے ہرچیز پر مقدم ہوتے ہیں، اس وقت نہ انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہوں نہ سیاست کے بارے میں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے سامنے میری والدہ ہیں۔ پاکستان واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جیسے ہی والدہ خطرے سے باہر آتی ہیں وہ اور نواز شریف فوراً پاکستان واپس آجائیں گے۔۔خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے مزید تین دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے مزید 7 دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی اور درخواست کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔جس پر جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے 3 دن کا استثنیٰ دے دیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ، کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں، جو اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget