HAR KHABAR

فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بزنس مین پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، سیلفی گروپ کی کارکردگی کا پول کھل چکا ہے، ارشد بھٹی


لاہور (نیوز 6رپورٹ)بزنس مین پینل اس بار تاریخی فتح حاصل کرے گا، محب وطن تاجر حقیقت سے آشنا ہوچکے ہیں اب زبانی جمع خرچ کے انقلاب کے دعویدار بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں جلد تاریخ رقم ہونے والی ہے تاجروں کے مسائل پر سمجھوتہ کرنے والوں کے مقدر میں شکست لکھی جاچکی ہے۔ پاکستان بھر کی تاجر برادری نے بزنس مین پینل کو الیکشن کمپین کے دوران جو پذیرائی دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ تاجر برادری کے مسائل پر سالہا سال سے سیاست چمکانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ انڈسٹری کی زبوں حالی فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس کے برسر اقتدار گروپ کی کارکردگی کا منہ چڑھا رہی ہے۔ کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں الیکشن تک ہر تاجر کے پاس جائینگے ، مسائل سے آگاہ ہیں جبکہ بزنس مین پینل کی قیادت اہل ، دیانتدار ، تعلیم یافتہ اور درد دل رکھنے والی ہے جو تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بزنس مین پینل کے مرکزی رہنما ارشد بھٹی نے فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس کی الیکشن کمپین کے حوالے سے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ارشد بھٹی نے کہا کہ محب وطن تاجروں کو جھانسے میں کسی صورت رکھا نہیں جاسکتا۔ اب دور بدل چکا ہے تاجروں کے مسائل پر زبانی جمع خرچ کے ذریعے ہوائی انقلابی اقدامات کا بھانڈا بیچ چوراہے بری طرح پھوٹ چکا ہے۔ تاجر مسائل پر سیاست چمکانے والوں سے شناساں ہوچکے ہیں اس بار محب وطن تاجر دھوکہ ہرگز نہیں کھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ارشد بھٹی نے کہا کہ بزنس مینل پینل کی جانب سے الیکشن کمپین تیزی سے جاری ہے اور بزنس مین پینل کی قیادت ہر وقت ملک بھر کی تاجر برادری سے مسلسل رابطے میں ہے۔الیکشن کمپین کے حوالے سے مختلف شہروں میں کارنرمیٹنگز اور جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ارشد بھٹی نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں برسراقتدار گروپ ناکام رہاہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ برسراقتدار گروپ نے تاجروں کو درپیش بنیادی مسائل کے حوالے سے ایک میٹنگ تک کرنا گواراہ نہیں کیا۔ چونکہ اب الیکشن سر پر ہیں اب برسراقتدار گروپ تاجروں کی ہمددردی حاصل کرنے کیلئے اداروں کے ساتھ سیلفی میٹنگز کررہے ہیں جس اب کوئی فائدہ نہیں چونکہ تاجر اصلیت جان چکے ہیں تاجروں کو مسائل حل کرنے کا جھانسہ دے کر بے وقوف کسی صورت نہیں بنایا جاسکتا اب دور بدل چکا ہے سیلفی گروپ کو تاجر برادری نے مسترد کردیا ہے جس کی مثال بزنس مین پینل کی الیکشن کمپین کے دوران ملک بھر کی تاجر برادری کی جانب سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہا رہے۔ اس سال بزنس مین پینل تاریخ رقم کرے ۔ محب وطن تاجر برادری کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں بزنس مین پینل کی قیادت تعلیم یافتہ ، مخلص ، دیانتدارہے جس نے تاجروں کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ الیکشن میں کامیاب ہوکر انڈسٹریز اور تاجروں کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ 

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget