لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن پنجاب سکواش کمپلیکس لاہور میں شروع ہوگئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی ایس این جی پی ایل امجد لطیف تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سوئی گیس سپورٹس سیل کے صدر سہیل گلزار، وائس پریذیڈنٹ محمد وسیم ، جنرل سیکرٹری اشرف ندیم، سینئر جنرل مینجرسید جواد نسیم ،سینئر جنرل مینجر محمد اسلم،جنرل مینجر محمد ارشد، جنرل مینجر عامر لطیف،چیف ایڈمن آفیسر خالد محمود، ممبر سپورٹس عدیلہ مرزوک، سپورٹس آفیسر محمد ہارون،مینجر فرخ امین،پاکستان سکواش فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ طاہر خانزادہ، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ طارق فاروق رانا، عاصم امین، محمد عمران، کوچز،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف نے کہا کہ ایس این جی پی ایل ہمیشہ سے ہی کھیلوں کو سپورٹ کر تی آرہی ہے۔ سکواش کے اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں سے لاہور میں انٹرنیشنل سکواش کی واپسی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد چھ روزہ چیمپئن شپ میں شریک ہے۔ امجد لطیف کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان جلد ہی سکواش میں دوبارہ اوپر آئے گا۔ جنرل سیکرٹری سپورٹس سیل اشرف ندیم کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت نے چیمپئن شپ کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔اس موقع پر ٹاپ سیڈڈ سوئی گیس کے طیب اسلم اور اسرار احمد کے درمیان نمائشی گیم بھی کھیلی گئی جو طیب اسلم نے جیت لی۔۔
Post a Comment