HAR KHABAR

سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے


بالی وڈ (رپورٹ ۔۔ منور بھٹی )بالی وڈ اداکار سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔سنجے دت بھارتی فلم نگری کے واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جا رہی ہے جس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ سنیما گھروں کی زینت بن چکی ہے اور پہلے روز ہی فلم نے زبردست بزنس کر کے اپنی کامیابی کی نوید سنا دی ہے۔سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں جہاں کامیڈی، رومانس اور جذباتی مناظر ہیں تو وہیں ان کی زندگی کے کئی پوشیدہ پہلو بھی اجاگر کیے گئے ہیں۔بالی وڈ اسٹار اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم دیکھ کر جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے ہیں اور فلم کی اسکریننگ کے دوران فلم کے پروڈیوسر کے ساتھ گلے لگ کر رونے لگے۔فلم ’سنجو‘ کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کبھی بھی سنجے دت سیٹ پر نہیں ا?ئے تھے جس کی وجہ سے ہمیں ڈر تھا کہ اسکریننگ کے دوران انہیں کچھ پسند نا ا?یا تو ریلیز کے لیے مشکلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ فلم کی اسکریننگ کے دوران سنجے دت سے ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھا تھا اور بار بار نظریں چ ±را کر انہیں دیکھتا رہا کہ کہیں وہ کسی منظر پر ناراض تو نہیں ہیں لیکن وہ فلم کے اختتام پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے۔راج کمار ہیرانی کے مطابق سنجے دت فلم کے دوران والدہ اور والد سے متعلق مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہوئے تھے اور فلم کو ہر حوالے سے بہتر قرار دیا۔یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کے علاوہ پاریش راول، سونم کپور، دیا مرزا اور انوشکا شرما سمیت کئی اداکاروں نے کام کیا ہے۔


Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget