اسلام آباد (رپورٹ۔۔۔ منور بھٹی) مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں، عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت جمعہ کو ختم ہو گیا، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے واپس لینے تک کے 4 مراحل مکمل ہو گئے ہیں اور اب اگلے مرحلہ میں (کل) ہفتہ کو تمام ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعدانتخابی مہم یکم جولائی سے شروع ہو کر 23 جولائی رات 12 بجے ختم ہو گی۔ 24 جولائی کو وقفہ کے بعد 25 جولائی کو ملک بھر میں پولنگ ہو گی۔امیدواروںکی جانب سے جمعہ کو کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا عمل مکمل کیا گیا جس کے دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔ ملتان سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے دستبردار ہو گئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق جاوید ہاشمی نے این اے 155 اور این اے 158 سے نامزدگی فارم واپس لے لئے۔ اسلام ا?باد کی تینوں نشستوں پر تحریک انصاف،، پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹس ریٹرننگ افسر کو جمع کرا دیئے۔ پی ٹی ا?ئی کی جانب سے حلقہ این اے 52 سے راجہ خرم نواز، این اے 53 سے پارٹی چیئرمین عمران خان اور این اے 54 سے اسد عمر کا پارٹی ٹکٹ جمع کرایا گیا۔حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے کورنگ امیدوار علی بخاری نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ متحدہ مجلس عمل کی جانب سے این اے 53 اور 54 میں میاں اسلم نے اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کرائے جبکہ (ن) لیگی امیدوار انجم عقیل نے این اے 54 سے اپنا پارٹی ٹکٹ ریٹرنگ ا?فیسر کو جمع کرا دیا۔ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 سے متحدہ مجلس عمل کے رضا احمد شاہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 13 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سرفراز افضل نے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا۔۔پیپلز پارٹی کی امیدوار شہلا رضا نے قومی اسمبلی کی نشست این ای243 کراچی کے لیے ٹکٹ جمع کرادیا، این اے 242 سے (ن) لیگ کے حاجی شرافت علی نے پارٹی ٹکٹ ا?ر او کو جمع کرا دیا۔۔کراچی کی ہی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 سے پیپلز پارٹی کے فرخ نیاز تنولی نے پارٹی ٹکٹ ا?ر او کو جمع کرا دیا۔کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 92 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا شاہد نے ریٹرننگ افسر کو پارٹی ٹکٹ جمع کرادیا جبکہ پی ایس 104 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نوراللہ اچکزی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ لاہور سے مریم نواز کے این اے 125، حمزہ شہباز کے این اے 132، سردار ایاز صادق کے این اے 125سے کاغذات واپس لے لئے گئے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6کشمور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شبیر حسین بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ یاد رہے کہ انتخابی عمل کیلئے پہلے مرحلہ میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد سکروٹنی کا عمل مکمل ہوا اور تیسرے مرحلہ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔
Post a Comment