HAR KHABAR

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش

ؑلاہور (نیوز 6رپورٹ )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری راولپنڈی میں نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔نیب کی تفتیشی ٹیم نے ذلفی بخاری سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔انہوں نے مختلف نوعیت کے سوالات کے جوابات دئیے۔ذلفی بخاری نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے بدھ کے روز دوبارہ طلب کیا گیا ہے ،ابھی ابتدائی تحقیقات ہیں،کیس آگے چلے گا، وہ پہلے بھی بتاچکے ہیں کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا۔ذلفی بخاری صبح 10دس بجے نیب راولپنڈی میں موجود تھے ،تفتیشی افسر احمد وزیر اور کیس افسر عامر مارتھ پر مشتمل دو رکنی ٹیم نے ان سے سوالات کئے جبکہ ذلفی بخاری نے نیب دفتر سے نکلتے ہوئے رپورٹرز کو سوالات کے مختصر جوابات دئیے۔نیب نے زلفی بخاری کو چھ آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے حوالے سے طلب کیا تھا۔منگل کو ان کے والد واجد بخاری کو بھی اسی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہونا ہے

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget