مظفر گڑھ سے الیکشن 2018ء میں حصہ لینے والے آزاد امیدوارنے کھربوں روپے کے اثاثے ظاہر کرکے سب کو حیران کردیا ۔
میاں محمد حسین منا شیخ کے کاغذات نامزدگی کے مطابق وہ 4کھرب 3ارب 11کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
میاں محمد حسین منا شیخ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 270سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔
کھربوں روپے کے اثاثے رکھنے والے آزاد امیدوار نے اب تک ایک روپیہ ٹیکس ادا نہیں کیا ۔
محمد حسین منا شیخ کا کہنا ہے کہ تحصیل مظفرگڑھ کے ملکیتی 5 مواضعات پربااثر افراد نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کیا تھا جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 88 سال بعد ان کے خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔
مناشیخ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حاصل ہونے والی 5 مواضعات کی زمین کی قیمت کا اندازہ 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے اور پانچوں قیمتی مواضعات پر قبضے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
تاہم اس وقت میاں محمد حسین کے پاس ایک کروڑ 40 لاکھ مالیت کا 14 مرلے کا مکان ہے، 9 کروڑ روپے مالیت کی 7 بیگھے اراضی اور ایک لینڈ کروزر ہے۔
Post a Comment