لاہور(رپورٹ:منوربھٹی)تحریک جوانان پاکستان پنجاب کےآرگنائزرعابد زید نے میڈیا نمائیندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فخر پاکستان محسن نوجوانان اور قائد تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل صاحب پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ملک میں پے در پے حملے دشمن کی جانب سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے جارہے ہیں۔فخر پاکستان عبداللہ گل پر حملہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے فی الفور حملہ آوروں کو پکڑا جائے۔ ہم نے بارہا حکومت کو عبداللہ گل صاحب کو لاحق سیکورٹی خدشات سے تحریری طور پر آگاہ کیا ۔تحریک جوانان پاکستان کے کارکنان اس معاملے پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
Post a Comment