HAR KHABAR

سلمان خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا چاہتا، رنبیر کپور

ممبی ( رفعت سلیم ) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی طرح کنوارے نہیں رہنا چاہتے ہیں اور جلد ہی شادی کریں گے۔سلمان خان اور رنبیر کی سرد جنگ طویل عرصے سے جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریبات میں نظر انداز کرتے ہیں۔حال ہی میں رنبیر نے سنجے دت کی زندگی پر ریلیز ہونے والی فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار کیا لیکن سلمان خان نے ان کے کردار پر ڈھکے چھپے انداز میں تنقید کی تھی۔سلمان خان کی تنقید کے جواب میں فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بیان دیا تھا لیکن اب رنبیر نے بھی سلمان خان پر جملہ کس دیا ہے۔ رنبیر کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جلد از جلد شادی کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ان کی فیملی بھی لمبے عرصے سے ان کی شادی کی منتظر ہے۔ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے سلمان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا ہے اور شادی کرنی ہے، سلمان ایک ہی پیدا ہوا ہے اور ان جیسا کوئی نہیں ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget