HAR KHABAR

سوشل میڈیا پر زیرگردش 'تھریٹ الرٹس' میں کوئی صداقت نہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی( رفعت سلیم) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کسی بھی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردید کی اور کہا کہ کسی شہر سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا، اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں اور تصدیق شدہ خبر کے لیے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget