لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کا نام روشن کرنے میں شوبز شخصیات کا اہم کردار ہے اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے شوبز اسٹارز بھی آج پاکستان کی آزادی کو 71 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔اس موقع پر شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے پیغامات میں وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
عدنان صدیقی اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دھن بجا کر نذرانہ پیش کیا۔
فہد مصطفی اداکار فہد مصطفی نے قومی پرچم کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ ماہرہ خان پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔
Post a Comment