اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پہلے الیکشن میں کامیابی پر پارٹی رہنماو ¿ں کو مبارکباد دی۔شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا۔عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور پارٹی چیئرمین کو مبارکباد ی۔
Post a Comment