کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر اور پی پی رکن نادر مگسی کی صدارت میں ہوا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہورہا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی کامیاب ہوگئے ، ایوان میں کل 158 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے آغا سراج درانی نے 96 ووٹ لیے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار جاوید حنیف کے حصے میں 58 ووٹ آئے۔آغا سراج درانی نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا، پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی نے نومنتخب اسپیکر سے حلف لیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اس سے قبل بھی گزشتہ دور حکومت میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر تھے۔
Post a Comment