HAR KHABAR

پی کے70: دوبارہ گنتی میں شاہ فرمان کو شکست، اے این پی کے خوشدل خان کامیاب

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 70 میں دوبارہ گنتی پر عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان کامیاب ہوگئے جب کہ پی ٹی ا?ئی کے شاہ فرمان ہارگئے۔عام انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 70 پشاور 5 سے تحریک انصاف کے امیداور شاہ فرمان نے 15 ہزار 404 ووٹ لیے تھے اور ان کے مدمقابل اے این پی کے خوشدل خان کے حصے میں 15 ہزار 357 ووٹ آئے تھے اور اس طرح شاہ فرمان 47 ووٹوں سے کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔اے این پی کے خوشدل خان نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پر ریٹرننگ افسر نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں خوشدل خان اپنے حریف شاہ فرمان پر سبقت لے گئے ہیں۔ریٹرننگ افسر کے مطابق پی کے 70 میں دوبارہ گنتی کے بعد خوشدل خان 187 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ فرمان ایک اور صوبائی نشست پی کے 71 سے بھی کامیاب ہوئے ہیں، اس طرح وہ کے پی کے اسمبلی کے رکن ہوں گے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget