پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سے انتخاب جیتے ہیں۔ محمود خان سابق دور حکومت میں صوبائی وزیر کھیل و آبپاشی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ محمود خان تحصیل مٹہ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔
Post a Comment