کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج راشٹریا رائفلز اور کمانڈوز نے مشترکہ آپریشن کیا۔جسکے نتیجے میں 8 کشمیری شہید ہو گئے۔بھارتی فورسز نے رفیع آباد کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔ ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے گدورہ میں لوگوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔دوسری طرف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور دختران ملت نے اپنی سربراہ آسیہ اندرابی کی مندولی جیل سے تہاڑ جیل خفیہ منتقلی پر بھی شدید احتجاج کیا ہے۔آسیہ اندرابی کے رشتہ دار جب ملاقات کے لیے نئی دلی کی منڈولی جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ آسیہ اندرابی کو اپنی دونوں ساتھیوں کے ہمراہ تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جس پر اہلخانہ حیران رہ گئے۔
Post a Comment