اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا جن سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی سفارش پر صدر مملکت نے 13 اگست کو بلانے کی منظوری دی۔اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہواایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور تمام اراکین نے بصد احترام کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا جس کے بعد تلاوت کلام پاک کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کےاآغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اراکین کی جانب سے رول آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کیے گئے۔اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے گئے اور آصف زرداری نے سب سے پہلے رجسٹر پر دستخط کیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب دستخط کرنے آئے تو اسمبلی میں موجود تحریک انصاف کے ارکان نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے گئے۔بعد ازاں رولز آف ممبر پر دستخط مکمل ہونے کے بعد تمام اراکین اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے اور اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔
Post a Comment