HAR KHABAR

کامیاب ریلیاں ان قوتوں کو جواب ہے جو سمجھتی تھیں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی

تهر پارکر ( رفعت سلیم )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ تمام قوتیں جو سمجھتی تھیں کہ بھٹو اور بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ، ملک بھر میں کامیاب ریلیاں ان قوتوں کو جواب ہے۔تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی اتحاد بنائے جاتے ہيں لیکن عوام نے ہمیشہ انہیں شکست دی، جیالے مشرف، ضیاء اور لاشوں سے نہیں ڈرتے۔بلاول نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت کا دفاع کریں گے۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ڈیرہ مراد جمالی میں کل ہونے ولا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہےرہنما پی پی میر صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اور الیکشن کمیشن نے جلسے کی اجازت نہیں دی، جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget