HAR KHABAR

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر اظہارافسوس،

اسلام آباد ( رفعت سلیم )آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجودہ کا  اے این پی  کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر اظہارافسوس،،آرمی چیف  کا کہنا ہے کہ ہم پرامن مستحکم  پاکستان  کے لیے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجودہ نے بلور خاندان اور  اے این پی  سے اظہار افسوس کیا ہے۔۔آئی ایس پی آر  کے مطابق جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ ہارون بلوراور معصوم شہریوں پر گھناؤنا دہشتگرد  حملہ  قابل مذمت ہے۔
ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ہم پر امن اور مستحکم  پاکستان  چاہتے ہیں۔ہم ملک کو عدم استحکام کا نشانہ بنانے والی قوتوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ہماری جنگ ان قوتوں کے خلاف ہے جن سے پر امن  پاکستان  برداشت نہیں ہو رہا۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات پشاورکے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خوفناک خود کش  بم دھماکہ  ہوا۔دھماکہ اسٹیج کے قریب ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں  اے این پی  رہنما ہارون بلور سمیت 20 افراد  شہید  جبکہ 62 سے زائد افراد  زخمی  ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیکٹا (نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی) نے عام  انتخابات  2018ء سے قبل ملک کی کئی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی  پولیس  اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا تھا۔ الیکشن  کے حوالے سے نیکٹا نے 12خطرات سے آگاہی کے مراسلے صوبوں اوردیگرمتعلقہ حکام کو ارسال کیے ۔ یہ مراسلے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے حوالے سے تھے جبکہ 6 مراسلے مختلف شخصیات کے حوالے سے جاری کیے گئے ۔ نیکٹا کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا کہ  الیکشن  کے دوران سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ مراسلوں میں متعلقہ حکام کو ان کی حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش آنے سے روکا جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اداروں کی دو رپورٹس پر  الیکشن  سے قبل اور  الیکشن  کے دوران دہشتگردی کے واقعات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی الرٹ جاری کیے تھے ۔ یہ مراسلے تمام وفاقی ، صوبائی اور متعلقہ اداروں کو ارسال کیے گئے جن میں کہا گیا تھا کہ عام  انتخابات  میں 18 کے قریب شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget