کراچی (رفعت سلیم ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور 35 منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے، دونوں کے وکلا نے تحریری جواب جمع کرادیا ۔تفصیلات کے مطابق 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی قانونی ٹیم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئی۔ نائیک ایسوسی ایٹس کے 2 معاون وکلا نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں لہذا دونوں 25 جولائی کے بعد پیش ہوسکتے ہیں۔
Post a Comment