راولپنڈی ( رفعت سلیم )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلح افواج کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں معاونت کے لیے بلایا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کو بلایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر مزید لکھا کہ مسلح افواج پاکستانی عوام کو پُرامن ماحول میں ان کا جمہوری حق دینے کے لیے اپنے فرائض بھرپور طریقے سے انجام دے گی۔
Post a Comment