راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید سنا دی گئی۔حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے اے این ایف اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ۔گرمی اور حبس کے باعث حنیف عباسی کی طبیعت خراب ہو گئی۔حنیف عباسی کو عقبی دروازے سے باہر لے جایا گیا۔حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔فیصلے کے بعد لیگی کارکن مشتعل ہو گے اور عدالت میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔کیس کے دیگر سات ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کر دیا گیا ہے۔حنیف عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے نون لیگ کے امیدوار تھے۔
Post a Comment