HAR KHABAR

کراچی کا تین مرحلوں پر مشتمل الیکشن سیکیورٹی پلان تیار

کراچی( رفعت سلیم) پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ شہر کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل الیکشن سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے۔مشتاق مہر نےکہا ہے کہ شہر میں لسانی بنیادوں پر کسی بڑی تخریب کاری کا خدشہ نہیں ہے تاہم ملک بھر کی طرح دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں جس کے تدارک کے لیے کام کر رہے ہیں سی سی پی او کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 900 جب کہ صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 1200 امیدوار میدان میں ہیں اور روزانہ ہی سینکڑوں انتخابی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔مشتاق مہر کے مطابق ان امیدواروں میں تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما شامل ہیں اور اس سلسلے میں شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زیادہ انتخابی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔پہلا پلان کارنر میٹنگز اور جلسوں کا ہے جو چل رہا ہے، دوسرا پلان انتخابات کے روز کا اور تیسرا نتائج کے بعد کا ہے۔بدقسمتی سے ابھی تک ہمارے ملک میں سیاسی بلوغت کا فقدان ہے، ماضی میں کراچی میں لسانی بنیادوں پر امن و امان کے مسائل رہے ہیں تاہم اس دفعہ لسانی بنیادوں پر کسی بڑی تخریب کاری کا خدشہ نہیں ہےمشتاق مہر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کے حوالے سے خدشات موجود ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین کے لیے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں لیکن اس کے تدارک کے لیے حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ کامبنگ آپریشن بھی کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سی سی پی او نے کہا کہ خدانہ خواستہ کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس صلاحیت رکھتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پولیس نے فوج سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مردم شماری میں حصہ لیا تھا اور مشترکہ طور پر کام کرنے سے بہتری آتی ہے۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ عام انتخابات والے دن کسی بڑے واقعےکا زیادہ امکان موجود نہیں

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget