لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات ،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ما ڈل ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے شیر از اور فیملی سے4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،نو اں کو ٹ کے علا قہ سے با بر اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گر ین ٹاون میں عابد اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،جو ہر ٹا ﺅ ن سے ڈاکوفیاض کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گلشن راوی کے علاقہ سے ڈاکوﺅں نے بشیرسے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے
۔ڈیفنس اے کے علاقہ سے ڈاکوﺅں نے اصغر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،منا واںکے علاقہ سے ڈاکوﺅں نے طا رق اور اس کی فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔اقبا ل ٹا ﺅ ن کے علا قہ سے ڈاکوﺅں نے اعجا ز اور فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئیے گئے۔ڈیفنس،گلبرگ ،غازی آبادسے کاریں اور لاری اڈانولکھا،فیکٹری ایریا اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
Post a Comment