HAR KHABAR

پنجاب کی تمام ریجنز کے کل 965 انسپکٹروں کے مختلف ریجنز میں تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور (نیوز 6 رپورٹ ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کے احکامات کی روشنی میں پنجاب میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب اظہر حمید کھوکھر نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر انسپکٹروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تمام ریجنز کے کل 965 انسپکٹروں کے مختلف ریجنز میں تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ جن میں سے لاہور کے 221 انسپکٹروں کے دوسرے ریجنز میں تبادلے کیے گئے ہیں جن میں سے 106 انسپکٹروں کو گوجرانوالہ ،8آپریشن ونگ ، 55 فیصل آباد اور53 راولپنڈی ریجنز میں بھیجے گئے ہیں ۔ شیخوپورہ ریجن کے 59 انسپکٹروں میں سے 30 سرگودھا ، 28 ساہیوال اور ایک کا تبادلہ فیصل آباد کیا گیا ہے ۔ فیصل آباد ریجنز کے 89 انسپکٹروں میں سے 39 کا گوجرانوالہ اور 50 انسپکٹروں کا لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ۔ سرگودھا ریجن کے 77 انسپکٹروں میں سے 30 شیخوپورہ جبکہ 47 انسپکٹروں کا ساہیوال ریجن تبادلہ کیا گیا ہے ۔ گوجرانوالہ ریجن سے 162 انسپکٹروں کا تبادلہ کیا گیا ہے جن میں سے 32 کو راولپنڈی ، 35 فیصل آباد اور 95 کو لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ راولپنڈی ریجنز کے 79 انسپکٹروں میں سے 31 کاگوجرانوالہ اور 48 کا لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ساہیوال ریجن کے 65 انسپکٹروں میں سے 38 شیخوپورہ ریجن جبکہ27 کو سرگودھا ریجن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ملتان کے 92 انسپکڑوں میں سے 48 کا ڈی جی خان اور 44 کا تبادلہ بہاولپور ریجن میں کیا گیا ہے ۔ ڈی جی خان ریجن کے 72 انسپکٹروں میں سے 60 کا تبادلہ ملتان جبکہ 12 انسپکٹروں کا تبادلہ بہاولپور ریجن میں کیا گیا ہے ۔ اسی طرح بہاولپور ریجن کے 48 انسپکٹروں میں سے 19 کوڈی جی خان جبکہ 29 انسپکٹروں کو ملتان رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget