HAR KHABAR

مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا تنازعہ،ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم روک دی

لاہور (نیوز 6 رپورٹ )مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا تنازعے کے بعد ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم روک دی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وطن لوٹتے ہی ٹکٹوں کی تقسیم کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا،ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹوں کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ٹکٹوں کے تنازعے نے پارٹی کے کئی وفادار رہنماوں کو پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور کر دیا۔مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بھی ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض پارٹی قیادت کو آنکھیں دکھانے لگے۔مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا تنازعے کے بعد ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم روک دی۔مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے وطن لوٹنے پر ٹکٹوں کی تقسیم کا پلان بنایا تھا۔تاہم مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وطن لوٹتے ہی ٹکٹوں کی تقسیم کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے لندن میں موجود مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کہنے پر پاکستان واپس جا رہا ہوں اور وطن واپس جا کر ٹکٹو کے تنازعوں پر بات کروں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ،آپ سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعا کریں ۔یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے اہم رہنما زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کا مالشیا نہیں ہوں اور نہ ہی سیاسی یتیم ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں اس مرتبہ آزاد الیکشن لڑوں گاا ور میرا الیکشن حمزہ شہباز کے خلاف اعلان جنگ ہے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز احمد نے بھی مقامی رہنماوں سمیت مسلم لیگ ن سے بغاوت کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget