HAR KHABAR

ن لیگ کی حکومت نے قرضے بڑھادیے، تسلیم کرتا ہوں, فضل الرحمان

کراچی( رفعت سلیم) متحدہ مجلس عمل کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے قرضے بڑھا دیے اس بات کو تسلیم کرتا ہوں مگر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ساڑھے3سو ارب کا قرضہ لاددیاکراچی کے باغ جناح میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمےداری ہوتی ہے، حکمران جان ومال کا تحفظ نہیں دے سکے،کیا ان کو اقتدار پر مسلط رہنے کا حق ہے؟ آج پاکستان کے عوام کی عدالت لگی ہوئی ہے۔ کراچی نے جو ناکام پالیسیوں کے مناظر دیکھے ہیں وہ کسی اور شہری نے نہیں دیکھے ہوں گے۔ ہم عالمی بینک اور آئی ایم ایف کےمقروض ہیں جبکہ قرضوں کی ادائیگی کانظام موجودنہیں۔فضل الرحمان نے کہا  ایک حکمران نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قرضےبڑھادیے، تسلیم کرتاہوں۔ خیبرپختونخوا میں ایم ایم اے کی حکومت نے قرضہ 80 ارب روپے سے کم کردیا تھا جبکہ اس کی واپسی کی صلاحیت بھی صوبے نے خود پیدا کردی تھی۔ آج خیبرپختونخوا میں حکومت نے ساڑھے3سو ارب کا قرضہ لاد دیا اور یہ دعوےتبدیلی کےکرتےہیں۔ اسٹیٹ بینک نے سود پر قرضے کی شرح ڈھائی فیصد بڑھا دی ہے، اگر سیاسی حکومت ہوتی تو لوگ آسمان سر پر اٹھا لیتے۔ قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک کے افتتاحی اجلاس میں جو تقریر کی وہ آج بھی ریکارڈ پرہے، انہوں نے تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت اسلامی بنیادوں پر ہے۔ ملک میں زراعت تباہ ہوگئی ہے جبکہ بھارت آبی جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے اور ہمارے دریاؤں پر ڈیم بنارہا ہے۔ا جلسے سے خطاب میں سینیئر نائب صدر سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو امریکا کی طرف نہ دیکھتی ہو اور دیانتدار ہو۔ 2018 کا الیکشن افراد کے درمیان نہیں نظریات اور کلچر کے درمیان ہے، ایسے مقابلے میں پیسہ خرچ کرنا جہاد کبیر ہےسراج الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں نے اسلامی نظام کی پاسداری نہیں کی، سیاست دانوں نے مِلک کو آئی ایم ایف کا مقروض بنادیا۔ آئندہ کی نسلوں کو قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی حکومت آتی ہے تو وہ دفاع کے بعد سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کودیں گے
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget