HAR KHABAR

کل کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، آغا ذوالفقار


لاہور (نیوز 6 رپورٹ)مسلم لیگ ن کے خلاف تمام سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ عوام نے سازشی عناصر کو مسترد کردیا ہے۔ کل کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ ن لیگ ٹریڈرز ونگ دن رات انتخابی مہم کو چلانے میں سرگرم رہی اب ووٹرز کی رہنمائی کی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ مسلم لیگ ن کو ڈالے جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور آغا ذوالفقار احمد نے نیوز 6 کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آغا ذوالفقار نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس بار پہلے سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام کے دل کی آواز بن چکا ہے ۔ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ترقی خوشحالی کی طرف گامزن کیا ہے۔

 2013ءسے قبل جو حالات تھے ان سے پوری قوم اچھی طرح واقف ہے۔ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آتے ہی ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا۔ عوام کو درپیش بنیادی مسائل میں سے سب سے پہلے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ فی الفور ختم کیا اور ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا ۔ مخالفین کو گریبان میں جھانکنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ سب سے زیادہ ترقیاتی کام مسلم لیگ ن نے ہی کروائیں ہیں۔ اس وقت مسلم لیگ ن عوام کی سب سے مقبول جماعت ہے اور کل کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget