HAR KHABAR

پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گرد کلبھوشن جادیو کے کیس میں بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے اعتراضات پر جواب تیار کر لیا

اسلام آباد(رفعت سلیم )   پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گرد کلبھوشن جادیو کے کیس میں بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے اعتراضات پر جواب تیار کر لیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی ہالینڈ کے شہر ہیگ پہنچ گئی ہیں اور وہ 17 جولائی کو بھارتی اعتراضات کے جواب میں تحریری جواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائیں گی۔ ڈاکٹر فاریحہ بگٹی کی جانب سے جمع کرایا جانے والا جواب الجواب پہلا جواب ہو گا جب کہ عالمی عدالت میں یہ کلبھوشن کیس میں دوسرا جواب ہو گا۔ پاکستان کی جانب سے تحریری جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے اور پاکستان نے بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget