HAR KHABAR

چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا


  1. کراچی( رفعت سلیم) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ماڑی پور میں گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کا افتتاح کردیا۔افتتاح کے موقع پر سربراہ واٹر کمیشن جسٹس (ر) امیرہانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جب کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ لوگوں کے حق کے لیے بڑھ چڑھ کر آگے ہوگی اور لوگوں کو بنیادی حقوق پہنچانے کے لیے ہر اقدام کرے گی۔ سمندروں کو ہم آلودہ کررہے تھے جسے روکنے کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے مدد ملے گی، جس انداز میں امیر ہانی مسلم اور واٹر کمیشن نے کام کیا وہ قابل ستائش ہے، جنہوں نے قوم کو مایوس نہیں کیا۔ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو زندگی دینی ہے جس کے لیے سب سے اہم چیز پانی ہے، ہمیں اپنے لوگوں کے لیے یہ پانی بچانا ہےچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تمام چیزوں میں کوئی ذاتی مفاد نہیں، ہمیں آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جانا چاہیے جب کہ دو دن بعد الیکشن ہیں اس لیے کچھ ایسا نہیں کہوں گا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ پہلے کراچی جیسا تھا اب اس میں تبدیلی آئی ہے کیوں کہ جس راستے سے گزرا وہ صاف نظر آرہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پانی کے چشمے بہہ رہے ہیں لیکن کیا ہم نے اپنے وسائل کی قدر کی؟ پانی آئندہ نسلوں کی امانت ہے جب کہ میری، میرے ساتھیوں کی کوشش ہے کہ تمام پاکستانی اپنے بنیادی حقوق حاصل کریں۔


Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget