HAR KHABAR

مٹیاری باراتیوں سے بھری بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 17 افراد ہلاک،13 زخمی

حیدرآباد( رفعت سلیم) صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 17 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) مٹیاری زاہد حسین شاہ کے مطابق حادثہ مٹیاری اور بھٹ شاہ کے درمیان قومی شاہراہ پر پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے  سکرنڈ سے حیدرآباد جانے والی باراتیوں سے بھری بس کا ٹائر پنکچر ہونے پر اسے سڑک کنارے کھڑا کرکے ٹائر بدلا جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرالر نے بس کو ٹکر دے  حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں حادثے کے زخمیوں کو بھٹ شاہ اور ہالا کے اسپتال منتقل کیا گیا، دوسری جانب لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا، جہاں سے انہیں آبائی علاقے کی جانب روانہ کیا جائے گا۔حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق زئنور برادری سے تھا۔

 

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget