واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کو دھمکی دینے پر تہران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو للکارتے ہوئے کہا تھا کے 'شیر کی دم سے مت کھیلیں کیونکہ اس سے آپ کو صرف افسوس ہی ہوگا۔حسن روحانی نے مزید کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ہر قسم کی جنگوں کی ماں ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہے لیکن کوئی بھی انہیں دھمکا نہیں سکتا۔حسن روحانی کے اس بیان کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور ایرانی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے، ایران محتاط رہے ورنہ اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔
Post a Comment