HAR KHABAR

عمر کوٹ سے جعلی بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے دوران 5 ملزمان گرفتار

عمرکوٹ ( رفعت سلیم ) عمرکوٹ کے علاقے پاکستان چوک سے دوران تلاشی 5 ملزمان کو جعلی بیلٹ پیپرز لے جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔عمرکوٹ کے مصروف ترین علاقے پاکستان چوک میں رینجرز اہلکار معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ پکڑے گئے۔رینجرز اہلکاروں نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا جنہیں بعدازاں سٹی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انور سومرو، کھنگھار، حاکم، اقبال اور نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔تمام ملزمان سٹی پولیس اسٹیشن منتقل، قبضے سے مہریں اور اسٹیمپ پیڈ بھی برآمد۔ فوٹو: اسکرین گریپولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا بتانا تھا کہ بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 کے گاؤں بوڑھہ باھ لے جائے جارہے تھے جب کہ ملزمان کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget