کراچی( رفعت سلیم )پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع عسکری پارک میں جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 10 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔8 سے 10 سالہ بچی کا نام کشف بتایا جارہا ہے، اس کے علاوہ دو دیگر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اتوار کی وجہ سے پارک میں کافی رش تھا اور اب سے عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود لوگوں کو باہر نکالا جارہا ہے۔ گرنے والے جھولے کا اٹھانے کے لیے کرین کو بھی پہنچادیا گیا ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریسکیو کا کام جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جھولے کو ٹرائل پر چلایا جارہا تھا جبکہ ریسکیو عملہ حادثے کے بعد دیر سے پہنچا۔پولیس اور رینجرز کی نفری پارک پہنچ چکی ہے جبکہ جس جھولے کو حادثہ پیش آیا اسے گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ایس ایس پی ایسٹ کو فوری ریسکیو اقدامات کی ہدایات کردی ہے۔انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ واقعے کی انکوائری کیلئے پارک انتظامیہ کا تعاون یقینی بنایا جائے۔گورنر سندھ محمد زبیر نے جھولا گرنے کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھیہدایت کی ہے۔
Post a Comment