کوئٹہ( رفعت سلیم) بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلسے اور جلوسوں پر تاحکم ثانی پابند عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ظفر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگلے حکم تک رہے گا۔ ڈی سی قلعہ سیف اللہ کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدواروں کی کانوائے کی صورت میں آمدورفت پر بھی پابندی ہوگی، انتخابی امیدواروں کے ساتھ صرف 5 گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Post a Comment