لاهور ( رفعت سلیم )ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز ای وائی 243 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ ان کے ساتھ تقریباً 40 کے قریب ن لیگی رہنما بھی موجود تھے۔دونوں ن لیگی رہنماؤں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جارہا ہے جو تقریباً 40 منٹ میں وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پہنچے گا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیب کی 6 رکنی ٹیم، سیکیورٹی اہلکار اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تین رکنی ٹیم نے بھی مریم نواز اور نواز شریف کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔
نواز شریف کو اڈیالہ جیل، مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے گا

Post a Comment