HAR KHABAR

پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے،راجہ عدیل

لاہور (رپورٹ ۔منور بھٹی ) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اور کوششیں کی جائیں تو 100ارب ڈالر کا ہدف بآسانی حاصل ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کیلئے ملک میں کاروبار اور ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں نیز پاکستان کو غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے دیگر علاقائی ممالک خاص طور پر بھارتی کے ساتھ سخت مسابقت کا سامنا ہے انہوںنے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انڈسٹریز قائم کرنے کی ترغیب ملے۔انہوںنے کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget