HAR KHABAR

افغان صدر اشرف غنی نے نگران وزیراعظم ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے سانحہ مستونگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

راولپنڈی( رفعت سلیم) افغان صدر اشرف غنی نے نگران وزیراعظم ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے سانحہ مستونگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعظم ناصر الملک نے اشرف غنی سے کہا کہ مستونگ میں دہشتگردی جمہوری عمل کو سبو تاژ کرنے کی کوشش تھی، بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔ وزیراعظم نے کہا  نگران حکومت وقت پر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔افغان صدر نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی جبکہ انتخابی ریلیوں پر حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔دونوں رہ نماوں نے خطے میں مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ افغان صدر نے آرمی چیف سے گفتگو میں پاکستان میں الیکشن کے دوران افغان سرحد پر اضافی سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔ الیکشن کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں گے۔ آرمی چیف نے افغان صدر کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget