لاہور( رپورٹ، رفعت سلیم) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سابق پرنسپل سیکرٹری کی گرفتاری پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد احسن فواد کی گرفتاری کی خبر سن کردکھ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے سابق پرنسپل فواد حسن فواد کی گرفتاری پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب لاہور کی جانب سے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرنے پر کہا کہ فواد احسن فواد کی گرفتاری کی خبر سن کردکھ ہوا ہے۔ واضح رہے لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری کے بعد ان سے اسکینڈل سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کی جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے خلاف کافی ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ فواد حسن فواد سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں جس کی بنا پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف لند ن میں مقیم ہیں ۔ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکا لندن میں کینسر کا علاج چل رہا ہے۔جس کے باعث وہ انکی عیادت کیلئے لندن میں ہی مقیم ہیں۔ ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی لندن میں ہی ہیں۔ تاہم احتساب عدالت نے ان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ہے۔ نیب کورٹ نے 9مہینے تک کیس کی سماعت کی ۔ احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کل 6جولائی جمعہ کو سنائے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے انتخابات تک کرپٹ سیاستدانوں کو گرفتاری نہ کرنے کے نیب کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ نیب کو سیاستدانوں کیلئے دُہرا معیار نہیں اپنانا چاہیے،نیب سے مطالبہ ہے کہ کرپشن میں ملوث اشفاق پرویز کیانی کےبھائی اور افتخار چودھری کو گرفتار کیا جائے
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سابق پرنسپل سیکرٹری کی گرفتاری پرافسوس کا اظہار کیا ہے

Post a Comment