کراچی( رفعت سلیم) انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈالر میں اب تک 76 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔روپے کی قدر میں تاریخی کمی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 127 روپے 99 پیسے پر بند گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے تک پہنچا جو کاروبار کےاختتام پر 127 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد ڈالر 128 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 129 روپے میں فروخت ہورہا ہے
Post a Comment