لاهور ( رفعت سلیم )آئی سی سی نے سری لنکن کپتان، کوچ اور منیجر پر معطلی کے 8، 8 پوائنٹس بھی لاگو کیے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹیمپرنگ کیس میں سری لنکا کے کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتورا سنگھے اور منیجر گرو سنہا کو معطل کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ماہ وی re سٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوشیا ٹیسٹ میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ کیس میں آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے سری لنکن کپتان، کوچ اور منیجر کو سزائیں سنائیں۔آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتھورا سنگھے اور منیجر گرو سنہا کو بطور سزا 2 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچوں کے لیے معطل کیا گیا ہے۔oاس کے علاوہ آئی سی سی نے چندی مل، ہتھورا سنگھے اور گرو سنہا پر معطلی کے 8، 8 پوائنٹس اور 6، 6 ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی لاگو کیے ہیں۔
Post a Comment