اسلام آباد(رفعت سلیم) سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج طلب کر رکھا ہے، تاہم سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے عدالت آنے یا نا آنے کا فیصلہ عدالتی کارروائی دیکھ کر کیا جائے گا۔دوسری جانب نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا
آصف زرداری کے عدالت آنے یا نا آنے کا فیصلہ عدالتی کارروائی دیکھ کر کیا جائے گا۔

Post a Comment