اسلام آباد ( رفعت سلیم )اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کے خلاف 22 سینیٹرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تقرری قانون کے مطابق قرار دی ہے۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے 22 سیینٹرز نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی جس پر آج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے درخواست گزاروں کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کو عین قانون کے مطابق قرار دیا۔درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی میں مسابقتی عمل اختیار نہیں کیا گیا اس لیے انہیں عہدے سے فارغ کیا جائے
Post a Comment